بیرونِ ملک بھارتی سیاحوں کے رویوں پر بحث، بعض ممالک میں شکایات سامنے آگئیں

0
11
بیرونِ ملک بھارتی سیاحوں کے رویوں پر بحث، بعض ممالک میں شکایات سامنے آگئیں

دنیا کے مختلف ممالک میں بھارتی سیاحوں کے طرزِ عمل سے متعلق شکایات اور تنقید سامنے آنے کے بعد اس موضوع پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ بعض مقامات پر مقامی قوانین اور سماجی آداب کی مکمل پاسداری نہ کرنے کے الزامات بھی زیرِ غور ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل نے بھارتی مہمانوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں، جن میں ناشتے کے بعد ریستوران سے کھانے پینے کی اشیا باہر لے جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی۔ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک سے زیادہ افراد کی جانب سے ایک ہی ڈش شیئر کرنے کی صورت میں اضافی فیس لاگو ہوسکتی ہے۔

نوٹس میں مہمانوں کو مشترکہ مقامات، جیسے راہداریوں اور بالکونیوں میں شور و غل یا بلند آواز میں گفتگو سے بھی احتراز کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

کئی بھارتی شہریوں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سفر کے دوران مقامی ثقافت اور قوانین کا احترام ہر سیاح کی ذمہ داری ہے۔ بعض افراد کے مطابق چند واقعات کی بنیاد پر پوری قوم کے سیاحوں کے بارے میں عمومی رائے قائم کرنا درست نہیں، جبکہ دیگر حلقے سمجھتے ہیں کہ ایسے واقعات کسی بھی ملک کے بین الاقوامی تشخص کو متاثر کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس موضوع پر بحث جاری ہے، جہاں سیاحتی آداب، بین الاقوامی رویوں اور ثقافتی حساسیت کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔

Leave a reply