بہنوئی کے قتل پر شرمندگی ؛ ملزم نے خودکشی کرلی

0
150
بہنوئی کے قتل پر شرمندگی ؛ ملزم نے خودکشی کرلی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے تھانہ کلفٹن کے لاک اپ میں ملزم خلیل نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر شرمندگی کے باعث پھانسی لگا لی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ کلفٹن پہنچ کر لاک اپ کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق متوفی نے باتھ روم کے اندر جا کر پردے کا ایک ٹکڑا کاٹ کر کپڑے کی رسی بنائی اور باتھ روم کی کھڑکی سے پھندا لگالیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خلیل کو گزشتہ روز شیریں جناح سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جھگڑے کے دوران خلیل نے اپنے بہنوئی ممتاز کو گھونسا مارا۔ جس سےوہ جانبحق ہوگیا۔

Leave a reply