
بہاولپور میں ایم–5 موٹر وے پر اُوچ شریف کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پولیس کے تین اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک مسافر بس نے پیٹرولنگ پر موجود پولیس موبائل کو عقبی جانب سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اہلکاروں کی میتوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے۔








