بھگت سنگھ نام نہ رکھنے کے خلاف کیس پر اہم سماعت

0
219
بھگت سنگھ نام نہ رکھنے کے خلاف کیس پر اہم سماعت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے شادمان چوک کا نام بھگت سنگھ چوک نہ رکھنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے۔

جسٹس شمس محمودمرزا نےشہری امتیازرشید قریشی کی توہینِ عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے شادمان چوک کا نام بھگت سنگھ چوک رکھنے کیلئے درخواست دادرسی کیلیے فریقیں کو بھجوادی ہے ،عدالت کے 5نومبر 2018کےحکم کی تعمیل نہیں کی گئی ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a reply