
ہاٹ لائن نیوز : سرگودھا میں بے ہوش بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ سے زائد رقم نکل آئی، بھکاری بیرون ملک سفر بھی کرتا رہا، ریسکیو نے معمر شخص کو پاسپورٹ اور رقم واپس کردی۔
سرگودھا میں خوشاب روڈ پر بھکاری بے ہوش ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے بھکاری مشتاق کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے اور پاسپورٹ نکلا۔ پاسپورٹ پر سعودی عرب کا ویزہ تھا جس پر وہ متعدد بار سعودی عرب جا چکا ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے بھکاری کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جب کہ ریسکیو عملے نے رقم اور پاسپورٹ واپس کردیا۔








