
ہاٹ لائن نیوز : دبئی پولیس نے بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کیمطابق اس مہم میں سوشل میڈیا کا بھی ذکر ہے جہاں ضرورت مندوں کی مدد کے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انسداد بھیک مانگنے کی مہم 13 اپریل 2024 سے شروع ہوگی اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کو کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔
بھیک مانگنے کی سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد اور اس میں شرکت کیلیے بیرون ملک سےلوگوں کو لانےوالوں کو6ماہ قید اور 1 لاکھ درہم جرمانےکی سخت سزادی جائیگی۔