بھارت 3 سال سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا

0
122
بھارت 3 سال سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا

بھارت 3 سال سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا

بلوچستان عوامی پارٹی اور ہندو کمیونٹی کے رہنما دنیش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت بڑے پیمانے پر جنگ کی جرات نہیں کرے گا، بھارت جانتا ہے پاکستان ایٹمی قوت ہے اس لیے وہ کوئی بیوقوفی نہیں کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت بہانہ تلاش کر رہا تھا اس کی منصوبہ بندی 2,3 سال سے جاری تھی، بھارت کو ہماری ترقی گوارہ نہیں اس لیے اس نے لازمی ایڈونچر کرنا تھا۔

سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت میں رشتہ داروں سے بات ہو تو پوچھتے ہیں آپ کدھر ہیں، راشن لے لیا ہے، میں نے کہا کہ ہم نارمل زندگی گزار رہے ہیں، پاکستان میں ہمیں کوئی خوف و خطرہ نہیں ہے، بھارتی میڈیا نے اتنا جھوٹ بولا ہے کہ بھارتی عوام کو لگتا ہے جیسے پاکستان میں ہر چیز بند ہے۔

Leave a reply