
بھارت کی مکمل تسلی تک آپریشن بنیان المرصوص جاری رہے گا
سابق وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن بُنیان المرصوس انڈیا کی آر۔ ایس۔ ایس سرکار کی مکمل تسلی ہونے تک جاری و ساری رہے گا، سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سابق وزیر اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر، تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب بھارت میں آر۔ ایس۔ ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان المرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بے گناہ، معصوم اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری مسلح افواج کا نشانہ صرف حملہ آور انڈین فوج ہے، انڈین عوام نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا غرور ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک ہماری انڈیا سے لڑائی رہے گی۔









