بھارت کاخطے کی طاقتور ایئرفورس بننے کا خواب حقیقت نہ بن سکا

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی فضائیہ کےکئی جنگی اور تربیتی طیاروں کے تسلسل سے ہونیوالے حادثات نے نہ صرف ہندوستان کی فضائیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھائے ہیں ، بلکہ مودی حکومت کی دفاعی پالیسیوں پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔
ہندوستانی میڈیا اور دفاعی ماہرین کے مطابق ، ہندوستانی فضائیہ کو داخلی تکنیکی نقائص ، تربیت کی کمزوریوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اور اس کاخطے میں ایک طاقتور فضائیہ بننے کا خواب اب ملبے کا ڈھیر بن رہا ہے۔
اطلاعات کیمطابق ، ہندوستانی فضائیہ کو پچھلے ایک سال میں ایک درجن سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں تربیتی ہوائی جہاز ، جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں









