
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی ماہ جبین کوٹوالا کے ساتھ دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے 1 دن بعد دونوں کی کیک کاٹنے کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی دوسری شادی سے متعلق افواہیں زیر گردش رہیں جس کی بھارتی میڈیا نے تصدیق بھی کی تھی۔
منور فاروقی نے گزشتہ ہفتے 26 مئی کو ایک میمن گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی ماہ جبین سے شادی کر لی تھی، شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد منور فاروقی اور ماہ جبین کی ایک خوشگوار ماحول میں تصاویر سامنے آئی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔









