بھارتی مردوں سے تنگ آکر روسی خاتون نے بڑاجگاڑ نکال لیا

0
127
بھارتی مردوں سے تنگ آکر روسی خاتون نے بڑاجگاڑ نکال لیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ساحلوں پر سیاحت سے لطف اندوز ہونے والی روسی خاتون کی غیر متوقع طور پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی جو سبکی توجہ کا مرکز بن گئی۔

‘میڈم، ایک تصویر؟ ایک تصویر؟’ یہ جملہ اسکے لیے اتنا عام ہو گیا تھا کہ وہ اس سے اکتا گئی تھی۔ لیکن جہاں عام لوگوں کو اس صورتحال پر شکایت ہوگی وہیں اس روسی خاتون نے اپنی ذہانت سے مسئلےکا حل نکال لیا۔

ویڈیو میں خاتون نے کاغذ کا ایک ٹکڑا دکھایا جس پر جلی حروف میں لکھا تھا: ‘1 سیلفی 100 روپے’۔ وہ ساحل سمندر پر اس پلے کارڈ کو پکڑے کھڑی ہے، جبکہ مقامی لوگوں کا ایک گروپ اسکے گرد جمع ہے۔ وہ نہ صرف سیلفی مانگتے ہیں بلکہ بہت سے مرد خوشی خوشی اس کے لیے ایک مقررہ قیمت ادا کرتےہیں۔

خاتون نے فخریہ انداز میں کیمرے کے سامنے اپنی کمائی دکھائی اور کہا: ‘اور اب ہم سب خوش ہیں’۔ ہندوستانی اپنے پسندیدہ غیر ملکی کے ساتھ پوز دیتے ہیں، اور غیر ملکی اس لیے نہیں تھکتی کیونکہ اسے سیلفی کے لیے پیسے ملتے ہیں۔

Leave a reply