بھارتی فوجی نے پہلگام واقعہ کا راز فاش کر دیا

0
162
بھارتی فوجی نے پہلگام واقعہ کا راز فاش کر دیا

بھارتی فوجی نے پہلگام واقعہ کا راز فاش کر دیا

پہلگام واقعے کو ”فالس فلیگ آپریشن“ قرار دینے والے خدشات اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں، جب بھارتی فوج کے ایک نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنی ہی فوج کے خلاف حیران کن انکشافات کیے اور ریاستی دہشتگردی کا بھانڈا پھوڑ دیا،دفاعی ماہرین کے مطابق سورندر سنگھ کے انکشافات نے واضح کیا ہے کہ پہلگام حملہ دراصل بھارتی فوج کا ڈرامہ تھا، اس کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کر کے پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔

سورندر سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ تمام تفصیلات روزنامہ راشٹریا اور ڈیفنس گزٹ میں بھی شائع ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع سمیت اعلیٰ حکام کو شکایات درج کرائی گئی لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ماہرین کا مطالبہ ہے کہ عالمی ادارے بھارتی ریاستی دہشتگردی اور فالس فلیگ آپریشنز کا نوٹس لیں، کیونکہ ایسے اقدامات خطے کے امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

Leave a reply