بھارتی عدالت نے آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے آسیہ اندرابی کے علاوہ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی سیاسی مقدمے میں مجرم ٹھہرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں زیر سماعت تھا اور سزائیں 17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔ آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ان کے شوہر عاشق حسین تین دہائیوں سے بھارتی جیل میں ہیں۔








