بگرام ائیرپورٹ امریکہ کےحوالےکرنے کی تردید

0
138
بگرام ائیرپورٹ امریکہ کےحوالےکرنے کی تردید

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ایئر بیس کو امریکہ کےحوالے کرنیکی اطلاعات کی تردیدکی ہے

افغان میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ طالبان نے بگرام ایئربس کا کنٹرول امریکہ کے حوالے کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی طیارے ، بشمول سی 17 طیارہ ، مبینہ طور پر فوجی سامان اور انٹلیجنس کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ بگرام پہنچے تھے۔

طالبان حکومت کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے میڈیا رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی غیر ملکی فوجی کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a reply