بڑے پیٹ والے پولیس اہلکاروں کی شامت آ گئی

0
165

ہاٹ لائن نیوز : موٹے یا تیز نہیں بلکہ سمارٹ اور چست پولیس آفیسر بننے کے لیے فیصل آباد پولیس لائنز میں بڑے سکیل والے پولیس افسران کے لیے خصوصی جم قائم کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی توندکو کم کرنے کیلیے جم میں جدید مشینوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ ہم نے فیصل آباد پولیس کا معیار قائم کرنے کی کوشش کی ہے، اس بات کی مانیٹرنگ کی ہے کہ جم کا بہتر استعمال کیا جائے اور ایک معیار قائم کیا جائے۔

پولیس کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹ باہر نکل رہے تھے یا ہم موٹاپے کا شکار تھے جس کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا تھا، جب ہم ورزش کرینگے تو صحت مند ہونگے اور اپنی ڈیوٹی بھی کریں گے۔

Leave a reply