بچے کی ہلاکت پر جھگڑا: دو ڈاکٹرز زخمی

0
220
بچے کی ہلاکت پر جھگڑا: دو ڈاکٹرز زخمی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثاء اور لواحقین میں لڑائی کے نتیجے میں دو ڈاکٹروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے بچے کے والد اور بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واقعہ چلڈرن ہسپتال میں اس وقت پیش آیا جب ورثاء نے 9 سالہ ابو بکر کی ہلاکت پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی میں بدل گیا اور دو ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔ اس دوران ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں نے بچے کے ورثاء کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں بچے کے والد اور دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

Leave a reply