بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

0
219
بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : رائے ونڈ کے علاقے مانگا منڈی میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کیمطابق مانگا منڈی فیکٹری میں بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کےباعث فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ دھماکے کیوجہ سے فیکٹری کی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

8 ایمرجنسی ریسکیو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ بوائلر پھٹنے کے واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

Leave a reply