بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کو سزا سنا دی گئی

0
156
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کو سزا سنا دی گئی

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کو سزا سنا دی گئی

سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے، بنگلادیش کی آئی۔ سی۔ ٹی نے توہین عدالت کیس میں حسینہ واجد کو مجرم قرار دیا ہے، جسٹس غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ہے، آڈیو لیک میں شیخ حسینہ کو عوامی لیگ کے طلبہ وِنگ چھاترا لیگ کے رہنما شکیل سے یہ کہتے سنا گیا ہے کہ میرے خلاف 227 مقدمات ہیں، اس لیے 227 لوگوں کو مارنے کا ہمیں لائسنس مل گیا ہے، وہ تقریباً ایک سال پہلے ملک سے فرار ہو گئی تھیں، تب سے یہ پہلی سزا ہے جو انھیں سنائی گئی ہے۔

Leave a reply