بنگلہ دیشی الیکٹریشن کی 1 ارب 93 کروڑ کی لاٹری نکل آئی

بنگلہ دیشی الیکٹریشن کی 1 ارب 93 کروڑ کی لاٹری نکل آئی
یو، اے، ای میں کام کرنے والے بنگلہ دیشی الیکٹریشن کی مسلسل 12 سال کی کوششوں کے بعد قسمت ان پر مہربان ہو گئی اور لاٹری میں دو کروڑ پچاس لاکھ درہم پاکستانی تقریباً 1 ارب ترانوے کروڑ روپے کی لاٹری نکلی ہے، وہ 14 سال سے یو۔ اے۔ ای میں مقیم ہیں اور وہ ہر مہینے ’بگ ٹکٹ‘ کی قرعہ اندازی میں حصہ لیتے رہے تھے۔
بالآخر ان کی مستقل مزاجی رنگ لائی، قرعہ اندازی کے بعد ’بگ ٹکٹ‘ کے میزبان بشریٰ اور رچرڈ نے ناصر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کی، لیکن کامیاب نہ ہو سکے، بعد میں ٹیم نے ان کو یہ خوشخبری سنا دی، ناصر بلال نے کہنا ہے کہ وہ اب تک یقین نہیں کر پا رہے کہ ان کا انعام نکل آیا ہے۔








