بنگلہ دیش:طالب علم رہنما کا بھارت کےخلاف محاذ کھولنے کا اعلان

0
206
بنگلہ دیش:طالب علم رہنما کا بھارت کےخلاف محاذ کھولنے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کی طلبہ تحریک اور عبوری حکومت کے جذبے کے تحت اطلاعات و نشریات کے انچارج ناہید اسلام نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا نے ملکر بنگلہ دیش کیخلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ عالمی برادری میں بنگلہ دیش کا امیج خراب کرنیکی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کا اقتدار 5 اگست کو ختم ہوا۔ تب سے، بھارتی میڈیا اور حکومتی مشینری بنگلہ دیش کو بدنام کرنے کیلیے مل کر کام کر رہی ہے۔

ناہید اسلام نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ بھارت دوغلے پن کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے۔

ایک طرف وہ بنگلہ دیش سے دوستی اور مفاہمت کی بات کر رہے ہیں اور دوسری طرف بنگلہ دیش کیخلاف پروپیگنڈے کا محاذ کھول چکے ہیں۔

Leave a reply