
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچی ثقافت دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے، بلوچی ثقافت دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ ثقافت میں بھی محبت اور حب الوطنی کی خصوصیات نمایاں ہیں۔








