بلوچستان کا 850 ارب کا بجٹ آج پیش ہو گا

0
230
بلوچستان کا 850 ارب کا بجٹ آج پیش ہو گا

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہو گا، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ متوقع جبکہ 3 ہزار سے زائد نئی ملازمتیں دی جائیں گی، صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے دو سو ارب روپے اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 600 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، تعلیم کے لئے 120 ارب اور صحت کے لئے سو ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply