
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ پولیو کا یہ نیا کیس کوئٹہ میں سامنے آیا۔
قومی ادارہ صحت کیمطابق کوئٹہ کے رہائشی ایک بچے میں ڈبلیو پی ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو کے چھ، ژوب، پشین، کوئٹہ ،ڈیرہ بگٹی میں دو دو، جھل مگسی، چمن، خاران اور قلعہ سیف اللہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔









