بغیر ہیلمٹ کار چلانے والے نوجوان پر جرمانہ عائد

0
167
بغیر ہیلمٹ کار چلانے والے نوجوان پر جرمانہ عائد

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں گاڑی چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک شہری کوجرمانہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کیمطابق یہ واقعہ بھارتی شہر نوئیڈا میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹریفک پولیس نے تشار سکسینا نامی نوجوان پرایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

تشار سکسینہ نے جرمانے کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر نوئیڈا میں موجود نہیں تھے اور ٹریفک کا کوئی اصول نہیں ہے جس کے تحت کارڈرائیوروں کوہیلمٹ پہننےکی ضرورت ہو۔

بھارتی میڈیا کیمطابق یہ واقعہ نومبر 2023 میں پیش آیا جب سکسینا کو بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بھارتی شہری اتر پردیش کے علاقے رام پور کا رہائشی ہے جو نوئیڈا سے تقریباً 190 کلومیٹر دور ہے۔

موٹر وہیکل ایکٹ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیتا ہے جبکہ کار ڈرائیوروں کیلیے ایسی کوئی شرط نہیں ہے۔ تشار سکسینہ نے درخواست کی کہ نوئیڈا پولیس ایسے کسی بھی ٹریفک قوانین کی تحریری تصدیق فراہم کرے۔

Leave a reply