بشریٰ بی بی کے خلاف مزیددو مقدمات درج کرلیےگئے

0
279
بشریٰ بی بی کے خلاف مزیددو مقدمات درج کرلیےگئے

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر قوانین کے تحت دو مقدمات درج کیے گئےہیں۔ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ڈیرہ غازی خان و راجن پور میں ایف آئی آر درج کی گئیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے نفرت انگیز بیانات دیے۔ ڈی جی خان میں غلام یاسین نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ویڈیو بیان دیا، لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے نفرت انگیز بیانات دیے۔

ایف بی آر کے متن کے مطابق سعودی عرب کے خلاف بیان دے کر عوام کے جذبات سے کھیلا گیا، بشریٰ بی بی نے خارجہ پالیسی اور مفاد عامہ کیخلاف بیان دیا۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 126 اور دیگر قوانین کےتحت کارروائی کی جارہی ہے۔

Leave a reply