بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

0
203
بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے 26 نومبر کے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر درج مقدمات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس میں بشریٰ بی بی اپنےوکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 50 ، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف ایک مقدمہ تھانہ ترنول اور تین مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

Leave a reply