برطانیہ: مسلم مخالف ہنگاموں میں شدت آگئی

0
173
برطانیہ: مسلم مخالف ہنگاموں میں شدت آگئی

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں مسلم کش فسادات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت فسادیوں سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔

برطانیہ میں چاقو کے حملے میں تین لڑکیوں کی ہلاکت کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ بلیک پول اور بیلفاسٹ میں دائیں بازو کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی جب مشتعل مظاہرین نے زبردستی فائیو اسٹار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ لیورپول، ہل، برسٹل، مانچسٹر، اسٹول آن ٹرینٹ میں ہنگاموں سے مکین پریشان ہوگئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 250 افراد کو گرفتار کر لیا۔

Leave a reply