برطانوی وزیراعظم کے گھر گھسنے والے چار افرادپکڑےگئے

ہاٹ لائن نیوز : برطانوی وزیراعظم کے گھر میں گھسنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم رشی سنک کے گھر میں گھسنے والے چار افراد کی عمریں 20 سے 52 سال کے درمیان تھیں۔
گرفتار تمام افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ان کے گھر میں گھسنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پربھی شیئرکی گئی ہے۔









