برطانوی خاتون کو گیم کی لت مہنگی پڑ گئی ؛ 7 سال قید

0
245
برطانوی خاتون کو گیم کی لت مہنگی پڑ گئی ؛ 7 سال قید

ہاٹ لائن نیوز : موبائل فون پر گیم کھیلنا برطانوی خاتون کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے خاتون کو 7 سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

برطانیہ میں ایک خاتون کو فون پر گیم کھیلنے پر سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ موبائل فون پر گیم کھیلنے میں گزارا وقت خاتون کے لیے وبال جان بن گیا۔

برطانیہ کی ایک مجاز عدالت نے ایک خاتون کو ’غیر ارادی قتل‘ کے جرم کا جرم ثابت ہونے پر سات سال قید کی سزا سنائی۔

خاتون کا بچہ اسوقت اپنی سیٹ سے باتھ روم میں پانی کےٹب میں گرا جب خاتون اپنے فون پر گیم کھیلنے میں مصروف تھی۔ عدالت نے اسے بچے کی دیکھ بھال میں غفلت برتنے کا قصوروار پایا۔

Leave a reply