برازیل کی 117 سالہ راہبہ دنیا کی معمر ترین شخصیت

ہاٹ لائن نیوز : فٹ بال سے محبت کرنے والی برازیلین راہبہ سسٹر اینا کنابارو جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹاکا کی موت کے بعد 117 سال کی عمر میں دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت بن گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے 84 سالہ بھتیجے کلیبر کینابارو نے بتایا کہ سسٹر اینا کینا بارو جوانی میں اتنی پتلی ہو گئی تھیں کہ بہت سے لوگوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ زندہ رہیں گی۔
انا کنابارو کو دسمبر میں جاپان کی ٹومیکو ایٹاکا کی موت کے بعد دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا، جس سے وہ اب تک کی 20 ویں سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئیں۔









