بحرین نے گولڈن ویزا کے اصول مزید آسان کر دیے

0
140
بحرین نے گولڈن ویزا کے اصول مزید آسان کر دیے

بحرین میں رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے۔ حکومت نے گولڈن ویزا پروگرام کے قواعد میں نرمی کرتے ہوئے کم از کم سرمایہ کاری کی شرط میں 35 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق، گولڈن ویزا کے لیے مطلوبہ سرمایہ کاری کی حد 2 لاکھ بحرینی دینار سے کم کرکے 1 لاکھ 30 ہزار دینار مقرر کر دی گئی ہے۔ اب وہ افراد بھی اس پروگرام کے اہل ہوں گے جن کے پاس کم از کم 130,000 دینار مالیت کی جائیداد موجود ہے۔

گولڈن ویزا مختلف کیٹیگریز کے افراد کے لیے دستیاب ہے، جن میں شامل ہیں:

رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار

وہ پیشہ ور افراد جن کی ماہانہ آمدنی کم از کم 2000 بحرینی دینار ہو

وہ ریٹائرڈ افراد جنہوں نے بحرین میں 15 سال خدمات انجام دی ہوں

بیرونِ ملک مقیم ریٹائرڈ افراد جن کی ماہانہ پنشن 4000 دینار یا اس سے زیادہ ہو

درخواست دہندگان کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر اپلائی کرنا ہوگا اور ساتھ میں پاسپورٹ، گزشتہ چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹس، صحت کی انشورنس اور رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ درخواست فیس 5 بحرینی دینار مقرر ہے۔

گولڈن ویزا رکھنے والے افراد کو بحرین میں آزادانہ کام کرنے کی اجازت ہوگی

Leave a reply