
ہاٹ لائن نیوز : جڑانوالہ کے علاقے پنڈی عیسیٰ میں شہری نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے اپنا دل اور گردہ بیچنے کا اعلان کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یاسین کا کہنا ہے کہ میں5 سال سے معذوری کی زندگی گزار رہا ہوں، 10300 روپےکا بل کہاں سے ادا کروں گا؟
“اپنا دل اور گردہ بیچنے کے علاوہ معذور شخص نے یہ بھی کہا کہ میری آنکھیں نکال کر بجلی کا بل ادا کیا جائے۔”









