باکسر محمد وسیم کی مریم نواز سے اپیل

0
244
باکسر محمد وسیم کی مریم نواز سے اپیل

ہاٹ لائن نیوز : باکسر محمد وسیم نے مریم نواز سے پاسپورٹ واپس کرنے کی اپیل کر دی۔ محمد وسیم نے مریم نواز کے لیے اپنا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ پاسپورٹ پھنس جانے کیوجہ سے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے کے مسائل ہیں، 4 اکتوبر کو ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، پاسپورٹ تاخیر سے ملے تو تیاری متاثر ہوسکتی ہے۔ پاسپورٹ جلد واپس کیا جائے تاکہ میں اپنی فائٹ کی تیاری کر سکوں۔

محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے۔ محمد وسیم نے 22 جولائی کو ویزے کے لیے اپنا پاسپورٹ ڈنمارک کے سفارت خانے میں جمع کرایا تھا۔

Leave a reply