
اینٹی کرپشن عدالت لاہور ، مدعی کے والد کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے اور کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کا کیس ۔۔عدالت نے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کی ضمانتیں قبل از گرفتاری ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا
اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے قبل از گرفتاری ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے ملزمان شاہد اسحاق ،مئمد طارق ، محمد رشید کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا ۔عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے باآسانی فرار ہو گئے۔ پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ ملزمان نے مدعی کے والد کا جعلی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنا کر جائیداد ہتھائی ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم سنایا جائے ۔ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے








