بارشوں سے متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بارشوں سے متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
اسلام آباد کے سیکٹر ایف۔ایٹ میں 45 روز میں بننے والے روڈ میں موسلادھار بارش کے سبب دراڑیں پڑ گئیں ہیں، ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، اسلام آباد کے سیکٹر ایف۔ 8 میں سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے۔
روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر کے مرمت شروع کر دی گئی ہے، بھٹائی روڈ پر متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گئے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں 1 روزہ عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صرف انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلیں۔









