بائیڈن نے جاتےجاتے اپنےبیٹےکوتمام کیسزمیں معافی دلوادی

0
189
بائیڈن نے جاتےجاتے اپنےبیٹےکوتمام کیسزمیں معافی دلوادی

ہاٹ لائن نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس میں اپنے ملزم بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی، جو نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کا مرتکب پایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات کا اعتراف کیا، جس پر جج نے انہیں خبردار کیا تھاکہ انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزاہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) کیا جانا تھا تاہم صدر بائیڈن نے اپنی صدارتی مدت پوری ہونے سے قبل اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply