بائیڈن امریکہ کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئے

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر جو بائیڈن کی بھولپن نے انہیں عالمی رہنماؤں کے سامنے شرمندہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹر کانٹینینٹل نیویارک بارکلے ہوٹل میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے بجائے ’ویلکم ٹو واشنگٹن‘ کہا، جس کا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جو بائیڈن کو تقریر میں اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا اور 81 سالہ امریکی صدر نے اپنی تقریر جاری رکھی۔
اس سے قبل امریکی صدر ایک تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسٹیج پر مدعو کرنا بھول گئے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے مضحکہ خیز تبصروں کا نشانہ بنایا گیا۔









