اے آر رحمان کی طلاق پربچوں کا ردعمل سامنے آگیا

0
190
اے آر رحمان کی طلاق پربچوں کا ردعمل سامنے آگیا

ہاٹ لائن نیوز : اے آر رحمان کی بیٹیوں خدیجہ اور فہیمہ نے شادی کے 29 سال بعد اپنے والدین کی طلاق پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار اے آر رحمان شادی کے 29 سال بعد اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے جارہے ہیں۔ معروف میوزک ڈائریکٹر نے سائرہ کے ساتھ ارینج میرج کی تھی اور حال ہی میں ان کے وکیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں نے جذباتی تناؤ کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اے آر رحمان کی بیٹیوں نے بھی اس پورے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان کے بچوں نے اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین کے بعد ان کی بیٹیوں فہیمہ اور خدیجہ کے بیانات بھی سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ اگر اس معاملے کو احترام اور رازداری کے ساتھ رکھا جائے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔ ہمیں سمجھنے کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

Leave a reply