
ہاٹ لائن نیوز : عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق سینیٹر زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے۔
زاہد خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فون کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں ملاقات کے دوران انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔









