
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر دیا ، اور درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکر محمود کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی طور پر کسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا،ایکس (ٹویٹر) کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کے برابر ہے ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایکس کی سروسز کی بندش کو کھولنے کا حکم دے ۔








