
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایڈووکیٹ میاں منیب طارق کو گرفتار کرلیاہے۔
میاں منیب طارق کو کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرائی کی فوٹیج بنانے اور اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ایف آئی اے میاں منیب طارق کو متعلقہ عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کریگی۔
ذرائع کیمطابق ایف آئی اے تحقیقات کے دوران زاہد محمود گورائیہ ایڈووکیٹ کے کردار کا تعین کریگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد محمود گورائیہ ایڈووکیٹ کو قصور وار ہونے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے، زاہد محمود گورائیہ کو ہائی کورٹ نے پہلے ہی 6 ماہ قید اور1لاکھ روپےجرمانےکی سزا سنائی تھی۔









