اینٹی نارکوٹکس فورس کراچی، پسنی اور کچلاک میں کی کاروائی

0
247
اینٹی نارکوٹکس فورس کراچی، پسنی اور کچلاک میں کی کاروائی

ہاٹ لائن نیوز : ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان سے شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے، طارق روڈ کراچی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سے 1.5 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی۔
اے این ایف کے مطابق کچلاک ( کوئٹہ ) سے 75 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر کے ان سے تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

Leave a reply