ایمان مزاری کا شوہر سمیت جسمانی ریمانڈ منظور

0
228
ایمان مزاری کا شوہر سمیت جسمانی ریمانڈ منظور

ہاٹ لائن نیوز : حکومتی مداخلت کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ جانتے تھے کہ بین الاقوامی ٹیموں کو روٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روٹ ختم ہو گیا، راستہ کھلنے کا انتظار کر رہے تھے، ایمان مزاری کو عدالت پہنچنا تھا، اسلام آباد میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ایمان مزاری رکاوٹ ہٹاتے ہوئے پولیس کی وجہ سے زخمی ہوئیں، میڈیکل رپورٹ دستیاب ہے۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا ضروری ہے، ٹیموں کو سرکاری مہمانوں کا درجہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سڑکوں کی رکاوٹیں ہٹا کر لوگوں کو مشتعل کیا۔ پولیس نے روکا لیکن وہ سیکیورٹی توڑتے رہے، ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ نے بین الاقوامی ٹیموں کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے دونوں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Leave a reply