ایمان مزاری اور اس کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

0
147
ایمان مزاری اور اس کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور اس کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا 3 روزہ ریمانڈ دینے کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا جب کہ ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےایمان مزاری اور اسکے شوہر ہادی علی چٹھہ کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کی سماعت کی، وکیل قیصر امام پیش ہوئے۔

وکیل قیصر امام نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کا 3 روزہ ریمانڈ دیا گیا ہے۔ عدالت کی ہدایت پر قیصر امام نے ریمانڈ کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔

ڈویژنل بنچ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے 3 روزہ ریمانڈ کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ریمانڈ کا حکم معطل کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی

Leave a reply