ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کو اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی سپورٹ حاصل ہو گئی

0
74

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم میچ سے قبل اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لیں

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ٹیم ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راحیل نے قومی اسکواڈ کو دبئی میں جوائن کیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی ذہنی پختگی اور خود اعتمادی میں اضافہ کیا جا سکے۔

دبئی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے میچ سے قبل مشاورت کی، جس میں کھلاڑیوں نے آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد ظاہر کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا میچ 21 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جسے دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a reply