
عالمی سطح پر کشیدگی کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی دیکھی جا رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں دن کے آغاز پر دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم بعد میں مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 381 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157,514 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کورین اسٹاک مارکیٹ میں 6 فیصد جبکہ جاپان کی مارکیٹ میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی منفی رجحان جاری رہا۔
ادھر عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ سونے کی فی اونس قیمت میں 88 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 5,176 ڈالر ہو گئی۔ یورپی منڈیوں میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔









