ایس سی اواجلاس کامشترکہ اعلامیہ جاری: خطےمیں دہشت گردی کی مذمت

0
117
ایس سی اواجلاس کامشترکہ اعلامیہ جاری: خطےمیں دہشت گردی کی مذمت

شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس میں رکن ممالک نے خطے میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات، بشمول جعفر ایکسپریس، خضدار اور پہلگام حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی حمایت کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ممالک کو پرامن جوہری توانائی تک برابری کی بنیاد پر رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق عالمی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کی حمایت کی گئی۔

تنظیم نے عالمی تجارتی نظام کو مستحکم بنانے، یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کی مخالفت، اور ڈیجیٹل معیشت و ای-کامرس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جو خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دہشتگردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کیخلاف اجتماعی جدوجہد پربھی رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائےپایاگیا۔ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے یونیورسل سینٹر اور اینٹی ڈرگ سینٹرکے قیام کےمعاہدوں پردستخط ہوئے، جبکہ انسداد دہشتگردی کے لیے 2025 تا 2027 تک کے تعاون پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا گیا۔

علاوہ ازیں، اعلامیے میں فلسطین میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Leave a reply