پی ایس ایل میں میڈیا رائٹس کی خلاف ورزی

0
262
پی ایس ایل میں میڈیا رائٹس کی خلاف ورزی

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ ایس ۔ایل 9 میں میڈیا رائٹس کی نیلامی کی درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلے کے لیے درخواست چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ، چیئرمین پی۔ سی۔ بی کو درخواست سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ، اس درخواست میں چیرمین پی۔ سی۔ بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا ۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی، درخواست پی۔ ٹی۔ وی ورکرز یونین نے رانا انتظار حسین کی وساطت سے دائر کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی۔ ایس۔ ایل میڈیا رائٹس کی مالیت 7 ارب 35 کروڑ روپے تھی،جبکہ اسے غیر قانونی طور پر 6 ارب 30 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ پی ۔ایس۔ ایل میں بےضابطگیوں کانوٹس لے۔

Leave a reply