ایران کا موقف: خلیجی علاقوں کے قریب حملوں کی ذمہ داری امریکا پر ہے

0
52
ایران کا موقف: خلیجی علاقوں کے قریب حملوں کی ذمہ داری امریکا پر ہے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ امریکی افواج نے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں میں منتقل ہونا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بعض مقامات، جو آبادی کے قریب ہیں، بھی حملوں کا نشانہ بن گئے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں، انہیں نشانہ بنایا گیا، اور یہ ممکن ہے کہ کچھ مقامات شہری علاقوں کے قریب بھی ہوں۔ ان حملوں سے خطے کے ممالک اور وہاں کے عوام کو نقصان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 28 فروری کو جنگ شروع کرنے کا الزام مکمل طور پر امریکا پر عائد ہوتا ہے اور خلیجی علاقوں کے قریب حملوں کی ذمہ داری بھی امریکا پر ہے۔

Leave a reply