ایران کا اسرائیل پر پھر میزائل حملہ، متعدد عمارتیں تباہ

ایران کا اسرائیل پر پھر میزائل حملہ، متعدد عمارتیں تباہ
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے جاری ہیں، تازہ میزائل حملوں میں متعدد عمارتیں ملیا میٹ، اسرائیل کے شہر بیر شیبہ میں دھماکے کی آواز سنائی دی اور عمارتوں سے دھوئیں اٹھتے دیکھے گئے، ایران نے اسرائیل پر سجیل اور فتح میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے متعدد عمارتیں تباہ اور کئی مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے، بحیرہ مردار میں ڈرونز کی پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، جنوبی اسرائیل میں بیرشیبہ میں متعدد گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات ہیں۔









